اسلام آباد (خبر ایجنسی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران ایک صحافی نے ان سے انگوٹھی کے بارے میں دریافت کرنے کی کوشش کی تو شیخ رشید نے دونوں انگلیوں سے انگوٹھیاں اتار کر صحافی کو پیش کیں اور انکی قیمت لگادی ۔جمعے کو شیخ رشید سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کے بعد اب آپ نے دونوں ہاتھوں میں انگوٹھی پہن لی ہے ؟ جس پر شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں سے انگوٹھیاں اتاریں اور صحافی کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں نے1500روپے کی ایک لی ہے لیکن آپ مجھے ان دونوں کا 3ہزار روپے دیدیں اور دونوں ہی لے جائیں ۔‘‘ شیخ رشید کے اس جواب پر ہر کوئی قہقہہ لگا کر ہنس پڑا۔