• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی چار حلقوں کی نشستیں چھوڑنے کیلئے مشاورت،میانوالی کی سیٹ برقرار رکھے جانے کا امکان

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کی ذاتی طور پر جیتی گئی پانچ میں سے چار نشستیں چھوڑنے کے لئے پارٹی رہنمائوں سے مشاورت شروع کردی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اپنے آبائی حلقہ میانوالی کی نشست برقرار رکھنے کا امکان ہے کیونکہ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران میانوالی کی نشست پاس رکھنے کا وعدہ بھی کیا تھا،اس کی روشنی میں انہیں اسلام آباد کے حلقہ این اے 53، لاہور کے حلقہ این اے 131، بنوں کے حلقہ این اے 35 اور کراچی سے این اے 243 کی نشستیں چھوڑنا ہوں گی ، ،تاہم ذرائع کے مطابق پارٹی کے بعض رہنما ئوں نے انہیں لاہور کی سیٹ نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ ان کے خیال میں ان کے مخالف امیدوار سے ووٹوں کا فرق کم ہے۔
تازہ ترین