• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکار نے مکان پرقبضہ کرلیا،بزرگ خاتون کی رو روکردہائی،چیف جسٹس نے گلے لگاکردلاسا دیا

ملتان (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان نے پولیس ملازم کی جانب سے مکان کے قبضہ پردہائی دینے والی بزرگ خاتون کوگلے لگاکردلاسادیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روزضلع کچہری میں بزرگ خاتون فریداں بیگم نے فاضل چیف جسٹس کوروتے ہوئے دہائی دی کہ اس کے 4مرلے کےمکان پرمنظورنامی پولیس اہلکارنے قبضہ کرلیاہے اوروہ 10/12 سال سے کرایہ کے مکان میں رہ رہی اوراس کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے جس پر فاضل چیف جسٹس نے خاتون کودلاسہ دیااوردرخواست دینے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین