کراچی (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے گلگت میں بچیوں کے اسکولوں پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے اور کہا کہ نگران حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دہشتگردوں کو پکڑ کر قوم کے سامنے لائیں۔۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے گلگت میں بچیوں کے اسکولوں پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ 12 گرلز سکولوں کو دھماکوں سے تباہ کرنا دہشتگردی ہے۔ اسکولوں پر حملوں میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔چیئر مین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دہشتگردوں کو پکڑ کر قوم کے سامنے لائیں۔