لاس اینجلیس (جنگ نیوز )اٹلی کے فابیو فوگنینی نے کیریئر پہلا ہارڈ کورٹ اور مجموعی طور پر کیریئر کا آٹھواں اے ٹی پی ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے لاس اینجلیس کے لاس کابوز اوپن چیمپئن شپ کے فائنل میں یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کو 6-4 اور 6-2 سے ہرادیا۔ وہ رواں برس سائو پالو اور گسٹاڈ چیمپئن شپ میں جیت چکے ہیں۔ اس سال بہترین کارکردگی کی بدولت امید ہے کہ وہ نئی عالمی ٹینس رینکنگ میں 14 ویں نمبر پر فائز ہوجائیں گے۔دوسری جانب واشنگٹن میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف نے یونان کے اسٹیفانوس سٹسپاس کو 6-2 ،6-4 سے شکست دے کر سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے نوجوان کھلاڑی ایلیکس ڈیمینور سے ہوگا۔ 19 سالہ ڈیمینور بغیر کھیلے میں پہنچے تھے کیونکہ کوارٹر فائنل میں ان کے حریف برطانوی اسٹار اینڈی مرے مقابلے سے دستبردار ہوگئے تھے۔ بعد میں ڈیمینور نے سیمی فائنل میں روس کے آندرے ربلیو کو تین سیٹس کی جدوجہد میں تقریباً تین گھنٹے میں 5-7، 7-6، 6-4 سے شکست دی۔