• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر طبی معائنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج

گھوڑے سے گر کر زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو طبی معائنے اور ٹیسٹ کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپتال میں اسد عمر کے سی ٹی اسکین و دیگر ضروری ٹیسٹ کیے گئے، ڈاکٹروں نے اسد عمر کو آرام کا مشورہ دیا، وہ ویل چیئر پر گاڑی تک گئے۔


تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسد عمر کا گھوڑے سے گر زخمی ہونے کا واقعہ اسلام آباد کے مضافات میں واقع دیہات بڈانہ میں پیش آیا، جہاں مقامی کارکنوں نے انتخابات میں کامیابی پر ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

مقامی روایت کے مطابق اسد عمر کو گھوڑے پر بٹھایا جارہا تھاکہ اس دوران وہ رکاب میں پاؤں رکھتے ہوئے پھسل گئے، توازن قائم نہ رکھ سکنے کے باعث اسد عمر گر گئے، جس کی وجہ سے اُنہیں کمر پر چوٹ آئی۔

حادثے کے فوری بعد انہیں قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا، اسد عمر پہلے بھی کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے۔

تازہ ترین