• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک چلانے کیلئے سیاست میں عدم مداخلت کی گارنٹی دی جائے، محمود اچکزئی

کوئٹہ (آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفیکٹ نہیں چا ہئیے ، ملک چلانے کیلئے سیاست میں عدم مداخلت کی گارنٹی دیجائے، کسی کی مرضی سے ریاست نہیں چلتی، پشتون اس مٹی سے محبت کرنیوالے لوگ ہیں دہشتگرد نہیں، اس وقت ملک میں پشتونوں کو بقاء کا مسئلہ درپیش ہے ۔پشتون قیادت پر واضح کر دیاہے کہ پشتونوں کو درپیش مسائل پر بین الاقوامی کانفرنس بلائی جائے تاکہ تمام چیزوں کو زیربحث لایا جائے اداروں کی سیاست میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ، پشتون دہشت گرد نہیں دنیا میں ان کو دہشت گرد کے طورپر پیش کیا جارہا ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے سیاسی قیادت کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ملک کی آزادی کے لئے پشتونوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں مگر اب ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتی ہے جو لوگ امریکی سامراج کو ملک بننے سے پہلے سپورٹ کررہے تھے آج وہ ہمیں ملک دشمن کہہ رہے ہیں ہم پہلے بھی محب وطن تھے اور آج بھی محب وطن ہیں ہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ رضاکارانہ فیڈریشن ہے تمام قوموں نے اس فیڈریشن کو تسلیم کیا اور 18 ویں ترمیم کے تحت حالات بہتری کی جانب گئے پشتون اپنی سرزمین پر آباد ہیں ہم کسی کے غلام نہیں ۔ اداروں کو آئین کا احترام کرنا چاہئے پارلیمنٹ سپریم ہے ۔ ملکی سیاست میں مداخلت کی جا رہی ہے۔ 

تازہ ترین