• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ملیر کی بکرا پیڑھی میں قربانی کے جانوروں پر بےتحاشا ٹیکسز عائد

مختلف مراحل سے گزر کر کراچی پہنچنے والے مویشیوں کے تاجروں کو لوٹا جا رہا ہے۔ سپر اور نیشنل ہائی وے پر بھی مختلف ٹیکسز کی مد میں بھاری رقوم وصول کی جا رہی ہیں۔

ملیر کی منڈی میں داخلہ کیلئے فی گائے ڈھائی سو روپے اوربکراو دنبہ 120 روپے ٹیکس عائدکیا گیا ہے ۔

بکرا پیڑھی میں داخلہ کیلئے ٹرالر پر 220 روپے کی الگ فیس عائد کردی گئی۔کار کیلئے 30 ،مزدا 40 جبکہ بس اور ٹرک پر110 روپے اینٹری فیس بھی عائدکی گئی ہے ۔

رسیدیں ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی ملیر کے نام پرجاری کی جارہی ہیں جس کے لئے بینرز بھی لگا دئیے گئے۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن ملیر نے بکرا پیڑی میں ٹیکس وصولی پر احتجاج کیا ۔ 

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈی ایم سی ملیر کے بھاری ٹیکس مرے کو مارے شاہ مدار کے مترادف ہیں۔

صدر شاکر عمر گجر کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں سے بھاری ٹیکسز کی وصولی کا اثر براہ راست شہریوں پر پڑے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین