• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالہ سے تجاوزات ہٹانے میں تاخیرکیوں ہورہی ہے؟ چیف جسٹس

اسلام آباد (آئی این پی ) چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹرجنرل کوطلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بنی گالہ سے تجاوزات ہٹانے میں تاخیرکیوں ہورہی ہے ؟، کورنگ نالےکا سروے ضروری ہے ہر حال میں حکومتی احکا ما ت پر عمل کریں۔ پیر کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر ڈپٹی جنرل نے عدالت میں موقف اپنایاکہ کورنگ نالے کا 4.5کلومیٹرکا سروے مکمل کر لیا ہے باقی 17کلومیٹر کے سروے کیلئے کم ازکم ڈیڑھ ماہ چا ہیے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کورنگ نالے اور وفاقی حکومت کا سروے ضروری ہے ہر حال میں حکومتی احکامات پر عمل کریں،اگرادائیگی کامعاملہ تھا توآپ نے عدالت کو پہلے بتانا تھا،تجاوزات ہٹانے میں تاخیرکیوں ہورہی ہے؟ایسا کریں ڈی جی سروے آف پاکستان کو بلا لیں ، وہ(آج) منگل کو سپریم کورٹ پیش ہوکراپنی پوزیشن واضح کریں۔عدالت نے کیس کی سماعت (آج) تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین