• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 6ستمبر تک ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کے ملزم سابق صدرپرویز مشرف کی جائیداد کی تفصیلات بارے کیس کی سماعت وکلاء اور ایف آئی اے کے انسپکٹر کی عدم حاضری کے باعث بغیر کسی کارروائی کے چھ ستمبر تک ملتوی کردی، عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کے ملزم پرویز مشرف کے ضمانت کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کے ملزم کی جائیداد کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں لیکن ایف آئی اے کا عملہ ایک عرصہ سے ان کی جائیداد کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کرپایا ہر تاریخ پر مزید تفصیلات حاصل کرنے کی استدعا پر نئی تاریخ لے لی جاتی ہے تاہم گزشتہ روز نہ تو وکلا پیش ہوئے اور نہ ہی ایف آئی اے کی طرف سے کوئی افسر آیا جس پر عدالت نے سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین