• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیم کیلئے عطیات دینے والےمحب وطن اور ملک کے خیر خواہ ہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد (جنگ نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بھاشا ڈیم دیامیر اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کا جو فنڈ قائم کیا ہے وہ ملک کے تمام بینکوں کی شاخوں میں جمع کرایا جا رہا ہے اس فنڈ کیلئے عطیات جمع کرانیوالے محب وطن پاکستانی اور ملک و قوم کے خیرخواہ ہیں ان جذبات کا اظہار چیف جسٹس آف پاکستان نے پاک گلف انوسٹمنٹ کمپنی کے سربراہ سردار تنویر احمد الیاس سے سپریم کورٹ فنڈ میں دو کروڑ روپے کی خطیر رقم کا عطیہ وصول ہونے کے موقع پر کیا۔ سردار تنویر الیاس نے دو کروڑ روپے کا عطیہ قوم کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے دو ہفتے قبل دینے کا اعلان کیا تھا وہ پنجاب کے صوبائی وزیر خوراک وزراعت بھی ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار سے ٹائم لے کر ان کو ان کے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کیلئے دو کروڑ روپے کا عطیہ فوری پیش کردیا ان کی تقلید اگر ملک کے دوسرے سرمایہ دار متمول شخصیات بھی کریں تو پاکستانی قوم اہم کارنامے سرانجام دے سکتی ہے۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے انتہائی قابل تقلید کارخیر کا آغاز کیا ہے وہ اپنی سرمایہ دار برادری ملک کے اندر اور باہر موجود ہیں ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان کے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کیلئے زیادہ سے زیادہ رقوم جمع کرا کر ثابت کردیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ ملک وقوم کے مفاد کیلئے بڑے سے بڑا عطیہ بھی دے کر سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کو سرخرو کرے گا۔
تازہ ترین