• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ،صندوق میں بند کرنے سے ہلاک دو کمسن بہنیں سپرد خاک

نواب شاہ( بیورو رپورٹ) تعلقہ دوڑ کے گاؤں غلام مصطفی کورائی میں ذہنی مریضہ ماں کے ہاتھوں صندوق میں بند کرنے سے جاں بحق دو بچیوں کو سپردخاک کردیا گیا،ایس ایچ او دوڑ پیاس علی سولنگی نے بتایا کہ مرنے والی بچیوں کے والد یاکسی دوسرے رشتہ دار نے مقدمے کے اندراج کیلئے پولیس سے رجوع نہیں کیا ۔ نذیر دیناری کی بیوی فاطمہ نے جو کہ پولیس کے مطابق ذہنی مریضہ ہے اپنی تین بچیوں کو تنگ کرنے پر مشتعل ہوکر صندوق میں بند کرکے تالا لگا دیا اور خودکشی کرنے کے لئے گاؤں کے جوہڑ میں چھلانگ لگا دی تھی اسی اثناء میں فاطمہ کا شوہر جو کہ کھیتوں سے واپس آیا اور بچیوں اور اس کی والدہ کو گھر میں نہ دیکھ کر آوازیں دیں اسی اثناء میں پیٹی میں سے ایک بچی کی آواز سن کر تالا توڑ کر اسے باہر نکالا جبکہ دو بچیاں جن میں نو ماہ کی تانیہ اور سات سالہ آمنہ دم گھٹنے کے باعث صندوق کے اندر ہی دم توڑ چکی تھیں جبکہ نو سالہ ارم کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا خاتون کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین