• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئےہمیں 180 ووٹ مل سکتے ہیں،شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو 180 سے 186 تک ووٹ مل سکتے ہیں۔

تحریک انصاف کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف مرکز میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں 164 ارکان موجود تھے ،پنجاب میں اکثریت کےلئے 149 ووٹ درکار ہیں،امید ہے کہ ہمیں 180سے زائد ووٹ مل جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب نے پیپلز پارٹی کو مسترد کردیا ،وہاں سے پی پی کو قومی اور صوبائی اسمبلی 6،6 نشستیں ملیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابقہ حکومت ہمارے لئے مقروض قوم اور تجارتی خسارہ چھوڑ کر گئی ہے، نئے پاکستان میں قیام پاکستان والا جذبہ چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ہمیں کہہ دیا ہےکہ حکومت نہیں کرنا ہے ۔

تازہ ترین