حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ بارکونسل کی جانب سے کوئٹہ میں8اگست 2016کو ہونے والے خودکش حملے کے دوران کوئٹہ بار کے صدر سینئر وکلا سمیت 70سے زائد شہریوں کی شہادت کے واقعہ پر یوم سیاہ اور عدالتوں کے بائیکاٹ کی اپیل پر حیدرآبادمیں بھی وکلا نے یوم سیاہ منایا اور عدالتوں کامکمل بائیکاٹ کیا، ہائیکورٹ بار کی جنرل باڈی کاہنگامی اجلاس ،شہداءکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔