• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس قائم‘عام آدمی پرٹیکس کم کرینگے‘ اسد عمر

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک سے لوٹی گئی دولت واپس لانے کے لئے ٹاسک فورس قائم کی جائے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ لوٹی گئی دولت واپس پاکستان لانے کے لئے ہم نے غیر ملکی ماہرین سے بھی بات چیت کی ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تشویشناک حد تک نیچے آ گئے ہیں۔ اسحاق ڈار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوئس بینکوں میں 200 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی اور زرعی چیلنجز سے نکالنے کے لئے ہرممکن کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کو فروغ دیئے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں ہوگا۔ اسد عمر نے کہا کہ ایسے براہ راست ٹیکس جن سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے کم کر دیئے جائیں گے، اسی طرح اداروں کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ پانچ سال کے دوران ایک کروڑ عوام کو ملازمتیں دی جائیں گی، یہ تمام ملازمتیں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں ہون گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات بہت خوبصورت ہیں جہاں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔
تازہ ترین