• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی نتائج میں تاخیرکی وجوہات کیا ہیں؟ چیف جسٹس

 اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دینےسےمتعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوئی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے پوچھا کہ عام انتخابات میں نتائج کی تاخیرکی وجوہات توہوں گی؟جسٹس اعجاز الاحسن نےکہا ہے کہ کیا رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کریش کرگیاتھا؟

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے جواب دیا کہ آرٹی ایس کریش نہیں سست ہوگیاتھا، رات ساڑھےگیارہ بجےتک نتائج باآسانی آتےرہےتھے۔

چیف جسٹس نے مزید پوچھاکہ وہ سسٹم آپ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے بنایا تھا ؟جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ نادرا نے الیکشن کمیشن کو آرٹی ایس بنا کر دیاتھا۔

چیف جسٹس بولےکہ نادراکےسافٹ ویئرمیں ہمیں کوئی غلطی نہیں لگی،اگر سسٹم بیٹھ جائے تو متبادل کا بندوبست ہونا چاہیے۔

تازہ ترین