• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اپنے فیصلوں پر عمل نہ کراسکے تو گھر جانا پسند کرینگے، اسد عمر

واشنگٹن ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممکنہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ 3 ماہ سے ماہانہ 2 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے ، پڑوسی ممالک اور امریکا سے تعلقات کو پروان چڑھائیں گے ، عمران خان اپنے فیصلوں پر عمل نہ کراسکے تو گھر جانا پسند کریں گے ۔ اسلام آباد سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انہوں نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں کہا کہ افغانستان کے ساتھ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو آتے ہی شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا، غیر ملکی قرضوں کی فوری ادائیگی کیلئے 12ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی، یہ رقم حاصل کرنے کیلئے مزید قرض لینے سمیت دیگر آپشن بھی استعمال کئے جائیں گے۔اس سے قبل چین بھی پاکستان کو بیل آؤٹ پیکیج کے طور پر 1.2 ارب ڈالر قرض فراہم کرچکا ہے، جس کے بعد ملک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کچھ کمی واقع ہوئی تھی۔

تازہ ترین