کوئٹہ کے سنڈیمن صوبائی ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 13 سے15اگست تک ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سنڈیمن صوبائی اسپتال کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق ایمرجنسی یوم آزادی پر سیکیورٹی خدشات کےپیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عائد کی گئی ہے۔
اسپتال کےتمام شعبوں اوریونٹس کے سربراہان کو اسپیشلسٹ ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ شعبوں کے سربراہان کو ڈاکٹروں اور طبی عملے کا ایمرجنسی ڈیوٹی روسٹر بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کےعلاوہ ایم ایس کی جانب سے دیگر ہدایات کےعلاوہ اسپتال میں ایمرجنسی میں 500مریضوں کےلئےہنگامی ادویات اورسامان کا بندوبست رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔