مسلم لیگ ن کےر ہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے وزیراعظم کے طور پر حلف نہ اٹھائیں،انہوں نے سیاست میں نفرت کے بیج بوئے ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایم کیو ایم کوبرابھلا کہتے رہے اور حکومت بنانےکےلیےانہیں ساتھ ملالیا، لڑائی ختم نہیں ہوئی ،وہ لڑی جائےگی لیکن پی ٹی آئی کی طرح نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن ہوگی اور ٹکا کے ہوگی،لیکن پاکستان کوکوئی نقصان نہیں ہونےدیں گے، عمران خان خود ووٹ چور ہیں،جو لوگوں پرالزام لگاتے تھےآج خود و ہی کیا ہے۔
سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ وزیر ریلوے بنایا گیاتو محکمے میں انقلاب برپا کردیا ، ریلوےکونجکاری سےبچایا،میرےدورمیں ملازمین نےاحتجاج نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریبونل میں جائیں گےاور تھیلے کھلوائیں گے۔