• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام کمال خاران کے عوام کی محرومیوں کو ختم کریں ،قاری الطاف حسین

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع خاران کے ضلعی نائب امیر مولانا قاری الطاف حسین سیاپاد، میر اشرف علی سیاپاد، علی نواز محمدحسنی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میر جام کمال خان بلوچستان کے عوام کو محرومیوں سے دور کر دیں گے بلوچستان میں صحت، تعلیم، پانی نہ ہونے کے برابر ہے اور دوسری طرف بے روزگاری نے نوجوان طبقہ کو مایوس کر رکھا ہے اور آج بلوچستان کے نوجوان ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد ملازمت کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں وہ نوجوان طبقہ اپنی محنت سے مایوس ہوکر کئی قسم کی واردات کا شکار ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتیں خاران کے عوام کو نظر انداز کرتی رہی ہیں ہم جام کمال سے امید کرتے ہیں کہ وہ خاران کے عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچادیں گے انہوں نے جام کمال سے اپیل کی ہے کہ وہ خادم خاران میر عبدالکریم نوشیروانی کو صوبائی مشیر بنائیں تاکہ خاران کی محرومیاں ختم ہوسکیں ۔
تازہ ترین