• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کیخلاف نازیبا نعرہ بازی پی وائی اوکے مزید 6کارکن نامزد

اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمیشن کے سامنے 8 اگست کو احتجاجی مظاہرے کے دورا ن چیف جسٹس کیخلاف نازیبا نعرے بازی کے الزام میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے مزید چھ کارکنوں کو نامزد کردیاگیا ہے، پہلے سے نامزد راجہ امتیاز کو مسلم ٹائون راولپنڈی سے گرفتار کرکے اسکا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیاگیا ہے،ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ انسپکٹر محبوب کاکہنا ہے مقدمہ میں نامزدگی مظاہرے کے دوران بننے والی ویڈیو کی روشنی میں کی جارہی ہے، نامزد یوتھ رہنمائوں میں چوہدری ظہیر، راجہ ظہیر، توقیر عباسی، عبدالرحمن، فیض اکبر جنجوعہ اور عنصر کیانی شامل ہیں، ایس ایچ او کاکہنا ہے مظاہرے کی ویڈیو پر شناخت کاعمل جاری ہے مزید افراد کی نامزدگی اور گرفتاریوں کا بھی امکان ہے،اسلام آباد پولیس چھاپوں کے باوجود شہزادہ کو ثر گیلانی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
تازہ ترین