لاہور ( پی پی آ ئی)پاکستان مسلم لیگ کے با غی رہنما اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار اور نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے پنجاب اسمبلی میں آزاد حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروایا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطا بق الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے تین دن کے اندر آزاد امیدواروں کو آئین کے آرٹیکل 61کے تحت کیس بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا حق حاصل ہوتاہے اور بیان حلفی جمع کروانا ہوتاہے تاہم وہ وقت گزشتہ شام چار بجے ختم ہو گیاہے،اور چوہدری نثار ، جگنو محسن اور احمد علی نے آزاد حیثیت میں ہی صوبائی اسمبلی میں بیٹھے کا فیصلہ کیاہے اور کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے بیان حلفی جمع نہیں کروایا ہے۔