• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر الطاف حسین وفاقی اردو یونیورسٹی کےباقاعدہ وائس چانسلر مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے چانسلر ممنون حسین نے ڈاکٹر الطاف حسین کو وفاقی اردو یونیورسٹی کا باقاعدہ وائس چانسلر مقرر کردیا ہے ان کی تقرری پانچ سال کے لیئے کی گئی ہے جس کا جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اس سے قبل صدر مملکت نے 28 جون کے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس کراچی میں وائس چانسلر کے عہدے کے لیئے تین امیدواروں ڈاکٹر الطاف حسین، ڈاکٹر محمد حافظ محمد اقبال اور پروفیسر ڈاکٹر معین الدین احمد کے خود انٹرویو کیئے تھے۔ یہ تین نام اردو یونیورسٹی کی سینیٹ نےصدر کو ارسال کیئے تھے۔ ڈاکٹر الطاف حسین کو سات دسمبر 2017 کو وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کو عہدے سے سبکدوش کرنے کے بعد اردو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ نذیر حسین یونیویرسٹی کراچی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے فراٗئض بھی انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر الطاف حسین اپنے سخت اقدمات کے حوالے سے مشہور ہیں اور وہ احتجاج کرنے والے ایک درجن سے زائد اساتذہ کو سخت تنبہی خطوط بھی جاری کرچکے ہیں۔ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر الطاف حسین نے کہا کہ وہ اردو یونیورسٹی کو دینا کی 100 بہترین جامعات میں شامل کرنے کا عزم رکھتے ہیں جلد ہی اردو یونیورسٹی میں مارکیٹ کی ضرورتوں کے مطابق نئے شعبہ جات کھولے جائیں گے جب کہ میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں اس کے علاوہ چاروں صوبوؓں کے مختلف شہروں میں اردو یونویرسٹی کے شعبے کھولے جائیں گے۔
تازہ ترین