لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ضمنی انتخاب میں کامیاب کرا کے قومی اسمبلی میں پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی میں پہنچایا جائے اور اس کیلئے وہ حمزہ شہباز کی طرف سے چھوڑے جانے والی نشست این اے 124لاہور سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ شاہد خاقان عباسی کوعام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 53اور این اے 57سے شکست ہوئی تھی۔