• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن کیس میں پاکستان کے وکیل بیرسٹرخاورقریشی کی چیف جسٹس ثاقب نثار سےملاقات

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیوکو پاکستان کی عدالت کی جانب سےدی گئی پھانسی کی سزا کےخلاف عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت کیس میں پاکستان کے وکیل،بین الاقوامی لاء اٹارنی بیرسٹرخاور قریشی نے چیف جسٹس آف پاکستان ، مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار سےملاقات کی ہے،ہفتہ کے روزسپریم کورٹ میں ہونیوالی اس ملاقات کے دوران ظفر اقبال کلانوری ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ،اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں بیرسٹر خاور قریشی نے بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوسی کلبھوشن یادیو کےکیس کے بارے میں بھی چیف جسٹس کوبریفنگ دی۔ 
تازہ ترین