• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی :ملتان اورمضافات میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ملتان ( لیڈی رپورٹر) پاکستان کا71واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ملتان سمیت ملک بھر میں تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔ ملتان شہر کے گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں، عمارتوں اور دیگر مقامات کوخوبصورتی سے سجایا جارہا ہے۔ قومی پرچم، جھنڈیوں بیجز سبز ہلالی پرچموں سے سچی ٹی شرٹس اور لڑکیوں کے لئے سبز و سفید رنگ کے قومی جھنڈے والے لباس،سفید اور ہرے رنگ کی جیولری گاہکوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بچوں، نوجوانوں اور خواتین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے،لوگوں کی بڑی تعداد جھنڈے، جھنڈیاں، بیجز، سبز رنگ کی شرٹس اور دیگر چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں ۔بچوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تیاریوں میں مصروف ہیں، آزادی کے جشن کو منانے کے لئے ملتان کی خواتین میں بھی جوش و خروش ہیں اور سبز سفید رنگوں سےمزین کپڑوں کے ساتھ ساتھ میچنگ چوڑیوں،جوتوں،جیولری کی خریداری میں مصروف ہیں ۔شاپنگ کرتی آئی خواتین کا کہنا ہے کہ اس سال خواتین کے لیے میچنگ کپڑوں کے ساتھ ساتھ سفید اور سبز رنگ کی چوڑیاں اور جیولری کی بے حد ورائٹی دستیاب ہے جس میں قومی پرچم بنے ہوئے ہار، انگوٹھیاں اور بالیاں شامل ہیں۔
تازہ ترین