مری......وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مری میں اجلاس ہوا جس میں مری میں ترقیاتی کاموں سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے مال روڈ مری کی خوبصورتی اوربحالی کے لیے تجاویز کی منظوری دے دی۔وزیراعظم کو مری کی خوبصورتی اور قدرتی حسن کی بحالی کےلیے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد مقامی افراد اور سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے،مری میں سیاحت کے فروغ کےلیے ضروری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، صحت کی معیاری سہولتوں اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ مری میں سنیما ہال کو بہتر بنایا گیا ہے، جسے جلد عوام کےلیے کھول دیاجائےگا، فلمی صنعت کی بحالی ضروری ہے، ماہانہ وظیفے کے ذریعے فنکاروں کی سرپرستی کریں گے۔