• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ آج سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت سے سنائی گئی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ موسم گرما کی تعطیلات کے باعث سماعت کرنے ولابنچ تبدیل کیا گیا ہے۔ بنچ کے سربراہ جسٹس عامرفاروق موسم گرما کی تعطیلات کے باعث رخصت پر چلے گئے جس پر رجسٹرار آفس نے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا۔ اس سے قبل جسٹس محسن اختر کیانی بھی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث رخصت پر چلے گئے تھے۔ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کرنے والا یہ تیسرا بنچ ہے۔ دریں اثناء اسلام آبا دہائیکورٹ میں رواں عدالتی ہفتے کے دوران ایک ڈویژن اور تین سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ آج سے شروع عدالتی ہفتے کے دوران جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ جبکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل سنگل بنچ مقد ما ت کی سماعت کریں گے۔
تازہ ترین