• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی بی اے وفدکی چیف جسٹس سے ملاقات،ڈیم فنڈزکیلئے ایک کروڑ کاچیک دیا

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن(پی بی اے ) نے ʼʼدیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز ʼʼکے لئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کردیا ہے ،پی بی اے کے چیئرمین ،میاں عامر محمود کی سربراہی میں دیگر عہدیداران میر ابراہیم، سلطان لاکھانی ،شکیل مسعوداور طاہر خان نے سوموار کے روز سپریم کورٹ بلڈنگ میں چیف جسٹس سے ملاقات کی اور انہیں ʼʼسپریم کورٹ کے،دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز ʼʼکے لئے پی بی اے کی جانب سے 1 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا،انہوںنے ڈیموں کی تعمیر کے قومی مقصد کے حوالے سے چیف جسٹس کی کوششوں کو سراہا ،انہوںنے ملک میں برھتی ہوئی آباد ی کے مسئلے کی بھی نشاندھی کی اور ان سے اس حوالے سے بھی اقدمات اٹھانے کی ا ستدعا کی۔
تازہ ترین