• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پکوان: سندھی دہی چھولے

آج جب انسان مشینی دور میں زندگی گزار رہا ہے، جہاں اس کے رہن سہن سے لے کر بول چال تک سب کچھ بدل چکا ہے۔ ہر کام میں وقت کی بچت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، ہر چیز تیار شدہ دست یاب ہے، یہاں تک کہ پکوان بھی تیار شدہ مل جاتے ہیں مگر جو بات اور ذائقہ گھر کے کھانوں کی ہے وہ بازار کے تیار شدہ کھانوں میں بھلا کہاں؟ وادیٔ مہران اپنی قدیم تہذیب اور ثقافت کے باعث جانی جاتی ہے، اس کے پکوان بھی ذوق و شوق سے کھائے جاتے ہیں۔’’دسترخوان ‘‘پر آپ سندھی پکوان کی تراکیب ملاحظہ کریں اورانہیں پکا کر خود بھی کھائیں ، دوسروں کو بھی کھلائیں۔اس ہفتے سندھی دہی چھولے پکائیں گے۔

سندھی دہی چھولے

اجزاء:کابلی چنے ایک پائو (رات میں چٹکی بھر سوڈا ڈال کر بھگو دیں) ،دہی آدھا پائو، ہرا دھنیا ایک گٹھی، ہری مرچ آدھا چھٹانک، سرخ مرچ پائوڈر، نمک حسب ذائقہ، پیاز بڑے سائز کی ایک عدد (باریک کٹی ہوئی) زیرہ پائوڈر ایک چائے کا چمچ، گھی پائو کپ۔

ترکیب:بھیگے ہوئے کابلی چنے ابال کر اچھی طرح گلا لیں۔ جب گل جائیں تو اتار لیں۔ گھی میں پیاز گلابی کر کے نمک، مرچ شامل کریں اور بھون لیں۔ اب اس میں چنے بھی ڈال دیں۔ مزید 3سے 4منٹ تک بھونیں اور پھر دہی، ہرا دھنیا، ہری مرچ بھی ملا دیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد چولہے سے اتار لیں اور زیرہ چھڑک کر تناول فرمائیں۔

(شاہین ولی شاد، کراچی)

تازہ ترین