• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم اور صفدر نے اڈیالہ جیل میں جشن آزادی کا کیک قیدیوں کیساتھ کاٹا

راولپنڈی(این این آئی)ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے اڈیالہ جیل میں 14؍اگست مناتے ہوئے کیک کاٹے۔جیل ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر نے اڈیالہ جیل میں یوم آزادی کی خوشیاں منائیں۔ انہوں نے جیل میں 10،10پاؤنڈ کے تین الگ الگ کاٹے اور قیدیوں کو کھلائے، ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے بے انتہا قربانیوں کے بعد پاکستان کو حاصل کیا ہم بھی ملک کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہمیشہ محنت کی اور عوام کی خدمت کا سفر ہمیشہ جاری رہے گا، ملک کو ایٹمی قوت بنایا جس کی وجہ سے دشمن آج ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
تازہ ترین