• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں سوچناہے کہ اس ملک کوہم نےکیا دیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور (خبر نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں 71 ویں یوم آذادی کے حوالے سے پرچم کشائی تقریب منعقد کی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی نے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس محمد انوارالحق اور دیگر فاضل جج صاحبان کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ فاضل چیف جسٹس نے پولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے دیئے گئے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ چیف جسٹس محمد یاور علی کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم انسان تھے، ان کا دیا گیا منشور ایمان، اتحاد اور تنظیم محض الفاظ نہیں ہیں بلکہ ایک ذمہ دار شہری بننے کےلئے ہمیں اس منشور پر عمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان اتحاد، بھائی چارہ اور پیار ہونا چا ہیے۔ فاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں قائداعظم کے ویژن کی تکمیل کےلئے کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں یہ نہیں سوچنا کہ اس ملک نے ہمیں کیا دیا ہے بلکہ یہ سوچنا ہے کہ ہم نے اس وطن کو کیا دیا ہے اور کیا دے سکتے ہیں۔ فاضل چیف جسٹس نے حاضرین کو پاکستان کی سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی کےلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے ججز، افسران و ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی۔
تازہ ترین