• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلنجز کو قومی یکجہتی کیساتھ حل کیا جائے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان کی 71 ویں سالگرہ کو انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا، یوم آزادی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی سمیت عدالت عالیہ اور ماتحت عدالتوں کے ججز ، رجسٹرار ہائی کورٹ ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ، اراکین بار اور عدالتی سٹاف نے شرکت کی، تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے نظریہ پاکستان کے پس منظر اور بانی پاکستان کی شخصیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کو عظیم لیڈر قرار دیا،چیف جسٹس نے ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز کو قومی یکجہتی کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تقریب میں موجود اسلام آباد پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، چیف جسٹس نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا جبکہ بچوں نے ملی نغمے پیش کئے، تقریب کے اختتام پر چیف جسٹس محمد انور خان کاسی اور دیگر ججز نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور آزادی کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ملک کی بقا و سلامتی کے لئے دعا کی۔
تازہ ترین