اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قومی اسمبلی کے 21ویں اسپیکر ہیں۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ملک کی قانون ساز اسمبلی کے پہلے پریزیڈنٹ منتخب ہوئے تھے۔ وہ 11اگست انیس سو سنتالیس سے لیکر گیارہ ستمبر انیس سو اڑتالیس ، اپنی وفات تک اس منصب پر فائز رہے۔قائداعظم کے بعد مولوی تمیز الدین خان ،عبدالوہاب خان، فضل القادر، عبدالجبار خان، ذوالفقار علی بھٹو، فصل الہی چوہدری، صا حبز ا دہ فاروق علی، ملک معراج خالد ، سید فخر امام، حامد ناصر چھٹہ، گوہر ایوب خان، سید یوسف رضا گیلانی، الہی بخش سو مر و ، چوہدری امیر حسین ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے پر فائز رہ چکے ۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو قومی اسمبلی کی پہلی خاتون سپیکر اور سردار ایاز صادق کو ایک ہی قومی اسمبلی کا 2 مرتبہ اسپیکر بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔ مولوی تمیزالدین ، ملک معراج خالد اور سردار ایاز صادق دو دو مرتبہ قومی اسبملی کے سپیکر رہے ہیں۔فضل الہی چوہدری سب سے کم عرصے کے لیے قومی اسمبلی کے سپیکر جبکہ مولوی تمیز الدین خان سب سے زیادہ عرصے تک قومی اسمبلی کے سپیکر رہے ہیں۔