• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکن فٹ بال لیگ میں پیش گوئی کا کام شیرنی ’’تبت‘‘کریگی

Latest News
نیویارک......سوپر بول امریکن فٹ بال لیگ میں ہار جیت کی پیش گوئی کا کام تبت نامی شیرنی کرے گی۔ٹیم کے نام والی جو روبوٹک گاڑی پہلے پکڑ میں آئی، تبت کے نزدیک وہی فاتح قرار پائی۔

امریکا کی مشہور زمانہ فٹ بال لیگ سوپر بول کے مقابلے شروع ہونے کو ہیں۔ایسے میں تبت نامی شیرنی مصروف ہوگئی ہے۔اِس کا کام فاتح ٹیم اور آنے والے میچ کے بارے میں پیش گوئی کرنا ہے۔

بالکل اُسی طرح جیسے عالمی کپ فٹ بال میں آکٹوپس بابا کیا کرتے تھے۔تبت ٹیم کا ہیلمٹ پہنی ریموٹ کنٹرول گاڑیوں کے پیچھے دوڑتی ہے۔ یکساں رفتار سے چلنے والی جو گاڑی شیرنی کے چنگل میں پہلے آئی،سمجھئے وہی فاتح قرار پائی۔
تازہ ترین