• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں مریم نواز کو ایئرکنڈیشن فراہم کرنے کی منظوری

لاہور(آئی این پی ) محکمہ داخلہ پنجاب نے مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں ایئرکنڈیشن فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں ایئرکنڈیشن فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل حکام نے ڈاکٹرز کی جانب سے مریم نواز کو گرمی اور جبس کی وجہ سے اے سی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کہا تھا جس پر جیل حکام نے سمری محکمہ داخلہ کو بھجوائی تھی۔ جیل حکام کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کابینہ نے منظور کی جبکہ حتمی منظوری نگراں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے دی گئی ہے۔
تازہ ترین