• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے، ڈاکٹر زاہد

عمران خان واحد حقیقت ہیں جو پاکستانی عوام کی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے اس ملک کو ترقی و کامرانی کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ امید ہے کہ عمران وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کرپشن، لوٹ مار، اقرا باء پروری جیسے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ماسکو میں موجود پاکستان تحریک انصاف روس کے نائب صدر ڈاکٹر زاہد علی خان نے جنگ سے ٹیلیفون پر باتیں کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان پر قابض حکمرانوں نے ملک کا ستیاناس کردیا تھا، لوٹ کھسوٹ، کرپشن اور اقراباء پروری عام تھی، ان تمام چیزوں سے تنگ آکر پاکستانی عوام نے عمران خان کا انتخاب کیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کی اور عوام نے اپنا مینڈیٹ عمران خان کے حوالے کیا۔ عمران خان کی تحریک نے پاکستان میں تبدیلی کی بنیاد رکھ دی۔

تازہ ترین