• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی باکسنگ ٹیم ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ناصرتنگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی باکسنگ ٹیم ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، گیمز میں کھلاڑیوں سے توقع ہے کہ وہ میڈلز کے حصول میں کامیاب رہیں گے، اس بات کا اظہار پاکستان باکسنگ ٹیم کے سیکرٹری جنرل ناصر تنگ نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ ایشین گیمز میں پاکستان کا11 رکنی دستہ شرکت کررہا ہے۔49 کلوگرام میں محب اللہ، 52 کلوگرام میں سید محمد آصف، 56 کلوگرام میں نقیب اللہ، 64 کلوگرام میں سلمان بلوچ،69 کلوگرام میں گل زیب ،75 کلوگرام میں تنویر احمد، خواتین مقابلوں میں 51کلوگرام میں رضیہ بانو اور 60 کلوگرام میں رخسانہ پروین شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ تجربہ کار کوچ علی بخش، ارشد حسین اور شرجیل ضیاء منیجر کی حیثیت سے شامل ہیں۔ ناصر تنگ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور ٹریننگ لی ہے ایشین گیمز میں دنیا کے مختلف ممالک کی ٹاپ کھلاڑی حصہ لیتے ہیں اور اس دوران سخت مقابلے ہوتے ہیں۔ ہماری مردوں کی ٹیم میں بہترین کھلاڑی شامل ہیں اور توقع ہے کہ ہمارے مرد کھلاڑیوں پرمیڈلز حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ خواتین باکسروں پر بھی محنت ہورہی ہے اور ایشین گیمز کیلئے بہترین دستیاب کھلاڑیوں میں سے ٹیم کا انتخاب ہوا ہے ایشین گیمز سے خواتین کھلاڑیوں کو بھرپور تجربہ حاصل ہوگا۔ چونکہ خواتین کھلاڑی ایشین گیمز میں پہلی بار شرکت کر رہی ہیں اس لئے ان کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔ ایشین گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک جکارتہ ، انڈونیشیا میں کھیلی جائے گی جس میں 45سے زائد ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین