• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناٹنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ 161پر ڈھیر، بھارت کو 292رنز کی برتری

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ناٹنگھم ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی سورمائوں نے انگلش ٹیم کے خلاف اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔ بھارت نےآج کھیل کے اختتام تک124رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر بنالیے ،انہیں مجموعی طور پر 292رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ انگلش ٹیم 161رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان جاری 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے روز بھارت نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 307رنز 6 وکٹ پر دوبارہ شروع کی تو رشب پنٹ نے اور ایشون نے کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں بیٹسمین اسکور میں خاطر خواہ اضافہ کرنے میں ناکام رہے اور بلا ترتیب 24 اور 14رنز بنا کر انگلش بولر اسٹورٹ براڈ کا شکار بن گئےجس کے بعد پوری ٹیم 329رنز پر پویلین لوٹ گئی تاہم انگلش بولرز جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ اورکرس ووکس نے 3،3 شکار کیے۔

بھارت کے 329رنز کے جواب میں انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا لیکن 54 کے مجموعی اسکور پرٹیم کی پہلی وکٹ کیا گری کہ پوری ٹیم 161رنز پر پویلین لوٹ گئی ، ہردیک پانڈیا نے تباہ کن بولنگ کے باعث اپنے پہلے 5 شکار مکمل کیےجبکہ بمراہ اور شرما 2،2 وکٹ لے اڑے۔

انگلش ٹیم کے 161رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد بھارت کو 168رنز کی برتری ملی جس کے بعد انہوں نے اپنی دوسری اننگزمیں کا زبردست آغاز کیا اور کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز اسکور کرلیے ۔بھارت کی جانب سے پجارا 33 اور کپتال کوہلی 8 رنز پر ناقابل شکست ہیں جبکہ آئوٹ ہونے والے بیٹسمین راہول 36رنز اور دھون 44رنز بنا سکےتھے۔

تازہ ترین