• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی : عیدالاضحی قریب آتے ہی مہنگائی میں اضافہ، پرائس کنٹرول کمیٹی خاموش

حب ( نامہ نگار) عیدقربان قریب آتے ہی پسنی کے بازاروں میں رونقیں بڑھ گئی ہیں اور ہرطرف چہل پہل ہے، پسنی اور گردنواح سے آئے ہوئے لوگوں کی وجہ سے بازاروں کی رونقیں دوبالا ہوچکی ہیں جہاں ہر چھوٹا بڑا شاپنگ کرتے ہوئے دکھا ئی دیتا ہے ،جبکہ درزیو ں کی دکانوں میں بھی رش بڑھ گیا دوسری جانب شہریوں نے بتایا کہ مہنگائی کی وجہ سے وہ اپنی مطلوبہ اشیاء خریدنے سے بھی قاصر ہیں کیونکہ ضرورت کی ہر چیز مہنگی ہوچکی ہے، جنھیں خریدنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے بھی کوئی کارروائی دکھا ئی نہیں دے رہی، دکاندار اشیاء خوردونوش اپنی مرضی کی قیمت میں فروخت کررہے ہیں۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اشیاء خوردونوش کی مہنگے داموں فروخت کا سختی سے نو ٹس لیں ۔
تازہ ترین