• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ،مریم ،صفدر کی سزا معطلی کی اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کرنے کی اپیلوں کی سماعت آج ( پیر کو ) ہوگی ۔جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کریگا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف و دیگر کی سزامعطلی کیخلاف سماعت میں نیب پراسیکیوٹر آج اپنے حتمی دلائل دیگا جسکے فیصلہ محفوظ ہونے کا امکان ہے ۔ گزشتہ روز ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر 11 صفحات پر مشتمل شق وار تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا یا،جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے میں کوئی خامی نہیں ہے، استغاثہ نے کیس ثابت کیا ہے ،جسکے بعد بار ثبوت ملزمان پر منتقل ہو گیا تھا لیکن انہوں نے اپنے دفاع میں کچھ پیش ہی نہیں کیا ہے۔
تازہ ترین