• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف، مریم نواز، صفدر عیداالاضحی جیل میں گزاریں گے

سابق وزیراعظم نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر) محمد صفدر عیدالاضحی جیل میں ہی گزاریں گے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججوں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل بینچ نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔

اب عبوری ریلیف کی درخواستیں بھی سزا کالعدم قرار دینے کی اپیلوں کے ساتھ سُنی جائیں گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ موخر کردیا ہے ،جو اب عید کی چھٹیوں کے بعد سنایا جائے گا۔

عدالت کی جانب سے فیصلہ موخر ہونے کے بعد نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے عیدا لاضحی گھر پر منانےکے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف،مریم نواز اور محمد صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے،وکلا صفائی اور وکلااستغاثہ احاطہ عدالت میں کیس کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

اس سے قبل جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اپنے چیمبر میں موجود ہیں،وکلا منتظر ہیں کہ ہائی کورٹ کے ججز فیصلہ سناتے ہیں کہ تاریخ دیتے ہیں۔

دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سزا معطلی کے درخواستوں پر مناسب فیصلہ سنائیں گے،نوازشریف حقیقی کرپشن سےبری ہوگئے،فلیٹس کرپشن کے پیسوں سے نہیں خریدے گئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے ٹی وی انٹرویوز کا حوالہ دیاجس پر جسٹس اطہر من الله نے کہا آپ اس کی تفصیل اپیل میں دیجیےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے قانون کے مطابق مقدمات فکس کرنے کے بعد فیصلہ دینا ہے ۔

نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ میرا نہیں خیال میرے دلائل حد سے بڑھے ہوئے ہیں،میرا بہت سادہ سوال ہے،آج میں یہ کہتا ہوں کہ یہ میرااثاثہ ہے،اب قانون کی پوزیشن بہت سمپل ہے۔

اس سے پہلے آج عدالت کے باہر ایک صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ سنا ہے آپ عید جیل سے باہر منائیں گے؟ سابق وزیراعظم نے کہا اللہ آپ کی زبان مبارک کرے

لیکن نواز شریف کی عید جیل سے باہر گزارنے کی امید پوری نہیں ہوئی۔

تازہ ترین