• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری نگر،بس اور کار پرپہاڑی تو دہ گرنے سے 5 افرادجاں بحق

مقبو ضہ کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں ایک منی بس اورکا ر پر پہاڑی تودہ گر گیا،حادثے کے نتیجے میں 5افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔

پو لیس حکام کے مطا بق واقعہ قلی گڑہ کے مقام ڈوڈا کشتواڑ ہائی وے پرصبح کے وقت کے پیش آیاتاہم ضلعی انتظا میہ نے ریسکیوآپریشن میں ملبے تلے دبے 5افراد کی لاشیںنکال لیںہیں جبکہ 12زخمیوں کوطبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی ہو نے والے افرادمیں بیشتر کی حا لت اب تک تشویشناک بتا ئی جا رہی ہے تاہم ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمشنر کی جا نب سے جاں بحق افراد کے ورثاکے لیے 4 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین