• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے جس کڑے احتساب کا اعلان کیا قوم اسکی منتظر ہے ،سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں پاکستانی معاشرے کو درپیش اکثر مسائل کا احاطہ کیاہے بہتر ہوتا اگر وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کا بھی عزم کرتے کیونکہ پاکستان کو جن بڑے بڑے مسائل کا سامنا ہے ان میں ایک دیرینہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ، نہتے کشمیریوں کا قتل عام اور پاکستانی دریاؤں کے پانی کی چوری بھی ہے ۔اپنے ایک بیان میں سنیٹر سراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا اصل امتحان شروع ہوچکاہے ، افراد کی بجائے قانون اور آئین کی بالادستی ہی مسائل کا اصل حل ہے ، ایک پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان میں ہی سب کی بھلائی ہے ۔ جماعت اسلامی مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتی ، اچھا کام کرنے والے کو ہم کھلے دل سے شاباش دیتے ہیں ۔ہم سیاسی تعصبات سے بالاتر ہو کر پاکستان اور پاکستانی عوام کی بھلائی چاہتے ہیں ۔ بلاشبہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور کرپشن کی موجودگی میں پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ۔ جماعت اسلامی ایک عرصہ سے کرپشن فری پاکستان اور” احتساب سب کا“ مہم چلا رہی ہے ،عمران خان نے جس کڑے احتساب کا اعلان کیا ہے ، قوم اس کی منتظر ہے۔
تازہ ترین