• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ، مشرف کو کب کٹہرے میں لائیں گے؟نثار کھوڑو

لاڑکانہ(صباح نیوز) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آئین سے غداری کرنے والے آمر پرویز مشرف کے خلاف ایجنڈے میں کوئی چیز شامل نہیں کی ہے۔عمران خان قوم کو بتائیں کے آئین سے غداری کرنے والے آمر کو مقدمے میں کب کٹہرے میں لائینگے؟ عمران خان پرویز مشرف کے خلاف بات نہ کرکے آئین سے غداری کرنے والے کے سہولت کاربنے ہیں ‘ان کی کابینہ میں متعددوزیر مشرف دورکے ہیں ‘تمام مسائل کی جڑ آئین سے غداری ہے، عمران خان کا ایجنڈا اور پرویز مشرف کے ماضی کا سات نکاتی ایجنڈا ایک ہیں۔ دیکھیں گے کہ عمران خان اپنے 100 دن کی ایجنڈا میں کیا کرتے ہیں۔نثارکھوڑوکا کہناتھاکہ عمران خان کے خطاب نے قوم کو مایوس کیا‘عمران خان کی آمر کی گود میں پرورش نہ لینے کی باتوں پرہنسی آتی ہے‘انہوں نے کہا کہ اداروں کا کام سول حکومت کے قانونی احکامات کو تسلیم کرنا ہے، ملک کے حکمران شارٹ ٹرم میموری لاس کا شکار ہیں۔ اپوزیشن نے اگر اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار کے طور پر ووٹ نہیں دیا تو بھی اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔
تازہ ترین