• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دپیکا اپنی شادی پر چاندی کے زیورات پہنیں گی


بالی ووڈ اداکارہ دپیکاپڈوکون نے اپنی شادی پر سونے کے زیورات پہننے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں کچھ ہی مہینے باقی رہ گئے ہیں لہٰذا دونوں اپنے گھروالوں کے ساتھ خوب زور و شور سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

تاہم دپیکا نےاپنی شادی پر سونے کے زیورات پہننے سے انکار کردیا ہے اور وہ شادی پر صرف چاندی کے زیورات پہنیں گی۔

حیرت انگیز طور پر دپیکا کے گھر والے سونےیا ہیرے کی جگہ چاندی کے زیورات کی خریداری کررہےہیں۔

رنویر اوردپیکانے تو شادی سے متعلق خاموشی سادھ رکھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا اور رنویر 20 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی جائے گی جس میں صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

مہمانوں کے موبائل استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی تاکہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین