• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ایشین گیمز، ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو ہرادیا

Latest News
گوہاٹی ......ساؤتھ ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی ہے،پاکستان نے روایتی حریف کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

پاک بھارت میچ میں آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی اور پاکستان نے نویں منٹ میں ہی بھارت پر سبقت حاصل کرلی یہ گول فرید احمد نے کیا،پہلے ہاف میں پاکستان کو ایک گول کی برتری حاصل رہی ،دوسرے ہاف میں ارسلان قادر نے گول کرکے اسکور دوصفر کردیا۔

بھارت کی جانب سے واحد گول دوسرے ہاف میں کیا گیا، میزبان ٹیم نے سر توڑ کوشش کی لیکن میچ بچانے میں ناکام رہی، اس طرح پاکستان نے بھارت کو دو ایک سے شکست دے دی۔ اس سے پہلے پاکستان نے ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کو بھی شکست دی تھی۔
تازہ ترین