• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنائیں گے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصو سی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے قوم کو عید قربان کی مبارکباد دی ہے اور اپنے پیغام میں کہاہے کہ پوری قوم آج سنت ابراہیمیؑ اس تجدید عہد کے ساتھ زندہ کر رہی ہے کہ ہم پاکستان کو ایک اسلامی و فلاحی ریاست بنائیں گے ۔ عید قربان کے دن اپنی ذات کے علاوہ دنیا بھر کے انسانوں کے لیے ہدایت اور کامیابی کی دعامانگنی چاہیے ۔ آج کے دن کشمیر ، فلسطین اور برما سمیت دنیا بھر کے ان مظلوم مسلمانوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جن کو آزادی کے ساتھ مرضی کی اسلامی زندگی میسر نہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عید کے مبارک موقع پر فضول خرچی اور اصراف کی بجائے اپنے اڑوس پڑوس میں موجود غریب ، نادار اور مستحق لوگوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ مجبوروںاور محتاجوں کی پریشانیاں صاحب استطاعت لوگوں کے لیے ایک آزمائش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کی حیثیت سے قرآن کی صورت میں ہمارے پاس وہ نظام زندگی موجود ہے جو دنیا کے ہر انسان کے لیے روحانی سکون اور ترقی کا ضامن ہے ۔ کیا ہی اچھا ہو کہ ہم خود اس کا نمونہ بنیں اور اپنے عمل سے انسانیت کو اس بابرکت نظام کی طر ف دعوت دیں ۔انہوںنے کہاکہ عید کا دن پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کرنے کا دن ہے ۔

تازہ ترین