سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے ترجمان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے پاکستان ریلوےکونیب زدہ ادارہ کہنادرست نہیں، قومی اداروں کوسیاسی محاذ آرائی کا مرکزنہ بنایاجائے۔
سابق وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیرریلوے شیخ رشیدکے بیانات سے ابہام پیدا ہوا جس کی وضاحت ضروری ہے،ریلوے کے نیب میں ریفرنسز کا تعلق سابق ادوار سے ہے،ہمارے دورکا کوئی ریفرنس نیب میں نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تنخواہوں اور پنشن کے بقایاجات کےباعث گزشتہ برس 10ارب روپےکےا ضافی اخراجات ہوئے،2013ءمیں پاکستان ریلوے کا خسارہ 33ارب جبکہ آمدن18ارب تھی جبکہ 2018 ءمیں ریلوے کی آمدن 48.6ارب روپے رہی جوایک ریکارڈ ہے۔
ترجمان سعدرفیق نے مزید کہا کہ ان کے دور میں ایک بھی سنگل بڈٹینڈرقبول نہیں کیا گیا،ریلوے کی بہتری کے لیے وزیر ریلوے کی کامیابی ضروری ہے،قومی اداروں کی بحالی اور بہتری پوری قوم کے مفاد میں ہے۔