• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتزاز احسن معافی مانگ لیں تو نام پر غور ہوسکتا ہے،پرویز رشید

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نےکہا ہے کہ اعتزاز احسن جیل آکر نوازشریف سے معافی مانگیں تو صدارتی انتخاب میں ان کے نام پر غور کریں گے۔

نوازشریف سے ملاقات کےلئےاڈیالہ جیل آمد پر میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ اتحادی جماعتوں سے صدر کے نام پر مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے صدارتی امیدوار کےلئے تاحال فیصلہ نہیں کیا ہے ،اعتزاز احسن کے نام پر غور ہوسکتا ہے اگر وہ نوازشریف سے معافی مانگ لیں۔

تازہ ترین